بنوں اور گرد و نواح میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف تبادلوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں حالیہ دہشت گرد حملوں اور خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
شہریوں اور اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں: صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ہیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کا مظہر ہے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والےعناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں: وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
انہوں نے بنوں میں فتنہ الہندوستان کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان ہمارے سر کا تاج اور اصل ہیرو ہیں، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے، بنوں آپریشن کی کامیابی ارض وطن کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔
PNP
Comments are closed.