مشہد میں روضہ امام رضا میں آگ، خامنہ ای کی تدفین یہیں ہوئی تھی
ایران کے شہر مشہد میں واقع امام رضاؑ کے روضہ مبارک کے احاطے میں ایک بٹومن (اسفالٹ) ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر امدادی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مختصر وقت میں قابو پالیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے روحانی پیشوا علی خامنہ ای شہید کی تدفین بھی یہیں ہوئی تھی۔
مشہد فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ روضہ کمپلیکس میں جاری ایک تعمیراتی منصوبے سے وابستہ بٹومن ورکشاپ میں لگی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ روضہ میں تعینات فائر فائٹرز اور میونسپل فائر بریگیڈ کی آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو قریبی علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا۔
آگ کے باعث علاقے میں شدید دھواں پھیل گیا، تاہم بروقت کارروائی کی بدولت آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی امام رضاؑ کے روضہ کی عمارتوں کو کوئی نقصان پہنچا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
PNP
Comments are closed.