by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت معطل

کویت کی قومی فضائی کمپنی کویت ایئرویز نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے تازہ سلسلے کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ کی تمام کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات پر نظر رکھیں۔

اس سے قبل کویت ایئرویز نے فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنی بیشتر پروازوں کا شیڈول بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

PNP

Comments are closed.