by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خلیجی جنگ کے باعث روئی کی درآمد متاثر قیمتوں میں نمایاں اضافہ

کراچی (پی این پی) خلیجی جنگ کے باعث روئی کی درآمد متاثر ہونے سے اس کی قیمتوں میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں 500 روپے فی من اضافہ ہوا، پنجاب میں اس کی قیمت 19 ہزار روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ سندھ میں قیمت بڑھ کر 18 ہزار 800 روپے فی من ہوگئی۔

خلیجی جنگ کے باعث بیرون ملک سے روئی کی درآمد شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔منفی موسمی حالات کے باعث کپاس کی آمد میں کمی بھی قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجہ ہے، ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوا۔



PNP

Comments are closed.