میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)ویمن فٹبال ورلڈکپ جیتنے والی اسپین کی کھلاڑی چیمپئن جینیفر ہرموسو کو میڈل دیتے وقت گلے لگانے اور ہونٹوں پر بوسہ دینے پر دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد فیڈریشن کے صدر لوئس روبیئلز کو عہدے سے استعفی دینا پڑگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوئس روبیئلز نے بوسہ اسکینڈل کے نتیجے میں خود پر ہونے والی کڑی تنقید کے بعد اسپین فٹبال کے چیف اور یوئیفا کے نائب صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا۔
اسپین فٹبال کے چیف کے متنازع اسکینڈل پر فیفا نے انھیں 90 روز کے معطل کرکے اس دوران قومی اور بین الاقوامی سطح پر فٹ بال سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انھوں نے اپنے ناپسندیدہ عمل کا دفاع کرتے ہوئے بوسے کو ’’باہمی رضامندی‘‘ سے کیا گیا عمل قرار دیا تھا۔
اسپین نے 20 اگست کو فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں تاریخی فتح حاصل کرکے پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ اسٹیج پر انعامات کی تقسیم کے دوران فیفا کے عہدیدار کی حیثیت سے لوئس روبیئلز بھی موجود تھے۔
جس کے دوران انھوں نے اسپین کی 33 سالہ کھلاڑی جینی برموسو کے ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا۔ اس بوسے پر دنیا بھر میں شدید تنقید کی گئی تھی اور خاتون کھلاڑی نے بھی اس کو ’’کافی عجیب‘‘ قرار دیا تھا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔