پورٹ آف اسپین ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 6 وکٹ پر 333 رنز بنالیے، عبداللہ شفیق 132 اور ساجد خان 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
قومی بیٹرز نے 266 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے دن کھیل کا شروع کیا تو بابر اعظم سنچری بنانے کی کوشش کے دوران نروس نظر آئے۔
تیسرے روز بابر اعظم کوئی شاٹ کھل کر نہ کھیل سکے اور گزشتہ روز کے 86 رنز میں صرف 2 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم کی وکٹ گرنے کے بعد ویسٹ انڈین بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے ایک رن بنانے والے اویس ظفر کو وریکون نے بولڈ کیا، پھر صفر پر سلمان علی آغا کو شمار جوزف نے پویلین بھیج دیا۔
اس کے ساتھ ہی 286 رنز پر 5 وکٹوں سے محروم ہوگئی، تاہم سنچری میکر عبداللّٰہ شفیق نئے آنے والے بلے باز محمد رضوان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
ہوم ٹیم کو 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جس کے باعث قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کےلیے اس میچ میں فتح درکار ہے۔
PNP
Comments are closed.