by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا ورلڈ کپ فائنل: اصل مقابلہ ٹاپ کھلاڑیوں کے درمیان قرار

فائل فوٹو

فیفا ورلڈکپ فٹبال کا فائنل لیونل میسی اور لامین یامال کے درمیان مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔

فیفا کی ٹورنامنٹ سے قبل کی رینکنگ میں سرفہرست دو ٹیمیں اتوار 19 جولائی کو نیویارک کے نیو جرسی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جہاں اصل مقابلہ 39 سالہ لیونل میسی کا 19 سالہ لامین یامال سے ہوگا۔

فائنل ارجنٹائن کیلئے مشکل مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔ سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کے خلاف بہترین کھیل نہیں تھا، انگلینڈ کے حد سے زیادہ دفاعی رویے آخری وقتوں میں ارجنٹائن کو کھل کر کھیلنے کے لیے جگہ اور وقت تحفے میں دیا جس کی وجہ سے ارجنٹائنی کھلاڑی میچ میں چھا گئے۔

اسپین کی موجودہ کارکردگی کے باعث اس بات کا امکان نہیں ہے کہ اسپین اتنی فیاضی کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔ ان کے پاس آخر تک لڑنے کی جسمانی طاقت ہے، برتری حاصل ہونے کے باوجود گیند پر کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے مثبت کھیلنے کی تکنیکی مہارت ہے اور ارجنٹائن کے پختہ ارادے اور بدلتے ہوئے کھیل کے دباؤ سے متاثر نہ ہونے والی ذہنی پختگی بھی موجود ہے۔

بعض اوقات ایسا لگا کہ ارجنٹائن کی ٹیم کا ٹورنامنٹ جیتنا جیسے ان کی تقدیر میں لکھا ہے کیونکہ انہوں نے یکے بعد دیگرے آخری لمحات میں میچوں کا پانسہ پلٹا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فیفا ورلڈ کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں موجودہ یورپی چیمپئن (اسپین) کا مقابلہ موجودہ جنوبی امریکی چیمپئن (ارجنٹائن) سے ہوگا۔

اسی طرح پہلی بار فیفا کی عالمی رینکنگ میں نمبر 1 (ارجنٹائن) اور نمبر 2 (اسپین) پر موجود ٹیمیں ورلڈکپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئی ہیں۔

1966ء کے ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں اس سے پہلے صرف ایک بار مدمقابل آئیں،  اور گروپ اسٹیج کے دوران ارجنٹائن نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

اسپین نے گزشتہ چھ میچوں میں سے چار جیتے ہیں جبکہ ارجنٹائن کو آخری فتح 2010 میں ملی تھی۔ اگر اسپین کی ٹیم مینز ٹائٹل حاصل کرلیتی ہے تو وہ ایک وقت میں دنیا کی پہلی مینز اور ویمنز ٹائٹل حاصل کرنے والی ٹیم بن جائے گی۔ 

اسپین کی ٹیم کسی ایک ورلڈکپ میں 6 میچوں میں مخالف ٹیم کو کوئی گول نہ کرنے دینے (کلین شیٹ رکھنے) والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے اور انہوں نے اس ورلڈکپ کے 7 میچوں میں صرف 1 گول کھایا ہے۔ 

اگر ارجنٹائن کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل جیت جاتی ہے تو وہ دنیا فٹ بال کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن جائے گی جس نے لگاتار چار بڑے ٹورنامنٹ کے ٹائٹل بیک وقت حاصل کئے ہوں۔ 

ارجنٹائن نے 2021 کا کوپا امریکا، 2022 کا ورلڈکپ اور 2024 کا کوپا امریکہ جیتا ہوا ہے۔



PNP

Comments are closed.