by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ورلڈ کپ فتح کا جشن المیے میں تبدیل، اسپین میں فاؤنٹین گرنے سے مداح جاں بحق، سوگ کا اعلان

کولاج فوٹو: ہسپانوی میڈیا

اسپین میں اپنی ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا جشن مناتے ہوئے ایک مداح ہلاک ہوگیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر سیوداد روڈریگو (سالمینکا) میں فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل کی فتح کا جشن منانے کے لیے چوراہے پر بنے تاریخی فاؤنٹین (فوارے) کے پاس تقریباً 50 مداح موجود تھے، جشن کے دوران فوارے کا اوپری وزنی حصہ اچانک نیچے موجود کئی لوگوں پر جا گرا۔

حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک 13 سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا جبکہ ایک مداح کو شدید زخمی حالت میں سالمینکا اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ 

سٹی کونسل نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 20 سے 22 جولائی تک 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کردیا۔

کونسل کا کہنا تھا کہ ’انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اسپین کی ورلڈ کپ جیت کا جشن ایک قومی المیے میں بدل گیا۔‘

خیال رہے کہ اسپین نے امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو زیر کرکے دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔



PNP

Comments are closed.