ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ سطح وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا ائیر پورٹ پر خیر مقدم کیا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ کو گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں، آپ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔
ایرانی وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
ایرانی وزیر داخلہ، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔ فیلڈ مارشل سے ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہو گی۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی مذاکرات کے عمل میں بھی انتہائی سرگرم رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.