بیجنگ :
کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چا ئنا سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےخنجراب پاس کے کسٹم افسران کے نام اپنے جوابی خط میں تمام کسٹم کارکنان سے اپنے فرائض اور مشن کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی توقع کا اظہار کیا ۔منگل کے روز چا ئنہ میڈ یا گروپ کے مطا بق
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے داخلی راستوں کی حفاظت اور ترقی کو فروغ دینے کی ذمہ داری کسٹمز کے کندھوں پر ہے اور ان کےکام کی بے حد اہمیت ہے۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ آپ لوگ کسٹم کی نگرانی اور سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے، قومی سلامتی کی ایک مضبوط دیوار تعمیر کریں گے، اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے خدمات انجام دیتے رہیں گے، پارٹی اور عوام کو اطمینان فراہم کرنے والے ملک کے بہترین محافظ بنیں گے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء میں فعال کردار ادا کریں گے۔
خنجراب پاس پامیر سطح مرتفع پر واقع ہے ، جسے “لائف فاربڈن زون” کے نام سے جانا جاتا ہے ، یہ پورٹ چین اور پاکستان کے درمیان زمینی نقل و حمل کا واحد چینل ہے۔ 2005 میں ،خنجراب پاس کسٹم کو ریاستی کونسل کی طرف سے ” ماڈل کسٹم فار ہارڈ ورک ” کے اعزاز سے نوازا گیا تھا ۔ کسٹمز ٹائٹل سسٹم کے نفاذ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پرخنجراب پاس کے تمام کسٹم افسران نے ” نیشنل گیٹ”کی حفاظت جاری رکھنے اور ترقی کےلیے خدمات فراہم کرنے کی اپنی کارکردگی کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کو خط ارسال کیا جس میں چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Trending
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔