by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران اپنی فوج کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے ، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی مسلح افواج کے بڑے حصے کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔

منگل کو ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دیوالیہ ہو چکی اسلامی جمہوریہ ایران اپنی فوج کے ایک بڑے حصے کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہی، جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر معمولی پیمانے پر مظاہرین کو ہلاک بھی کر رہی ہے، یہاں تک کہ اس وقت بھی جب وہ احتجاج نہیں کر رہے ہوتے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا انسانی بحران ہے اور اسے فوراً رکنا چاہیے۔

امریکی صدر کی انتظامیہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر چکی ہے۔ سوموار کو امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا کہ ’ایران مکمل تباہی کے دہانے پر ہے۔

PNP

Comments are closed.