پاکستان کے شہرہ آفاق اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان سمیت ان کی بہنیں اپنے گھر میں باقاعدگی سے ان کا بیان سنتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان انہیں بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے بیانات بھی سنتے ہیں۔
دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ ’آپ نے مجھے کہا تھا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان نے مجھے بتایا کہ سلمان خان کے گھر بھی بیان چلتے ہیں، کیا آپ کو یادہے؟‘
جواب میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ’عامر خان نہیں بلکہ میرے ایک دوست ہیں جن کا کاروبار ہندوستان میں بھی ہے، وہ ممبئی گئے تو ان کے پارٹنر نے ان کی ملاقات سلمان خان سے کروائی‘۔
طارق جمیل نے بتایا کہ ’سلمان خان کو جب معلوم ہوا کہ یہ شخص پاکستان سے آئے ہیں تو انہوں نے پوچھا کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں؟ جس پر میرے دوست نے کہا کہ آپ کو ان کا کیسے پتا؟ وہ میرے دوست ہیں، اس پر سلمان خان میرے دوست کو اپنے گھر کے اندر لے گئے جہاں ایک دیوار کے ساتھ لگے ریک میں میرے بیان کی ڈھیروں سی ڈیز موجود تھیں‘۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سلمان خان اور ان کی بہنیں بھی باقاعدہ میرا بیان سنتی ہیں اور ان کے گھر میں بھی میرے بیانات سنے جاتے ہیں۔
بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس کے بیٹے کا نام مولانا طارق جمیل کے نام پر رکھا گیا جس پر مولانا نے ردعمل دیا اور کہا ان کی شادی کا ذریعہ اللہ نے مجھے بنایا تھا، ثنا نے مجھ سے پوچھا کہ میں آپ کے نام پر بیٹے کا نام رکھ دوں؟
بات جاری رکھتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا میں نے جواب دیا ضرور رکھو، میرے لیے خوشی کی بات ہے۔
Trending
- جنگ کے سائے میں بھی ایرانی ریال کی فروخت جاری نئے ریٹ سامنے آگئے
- پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔