قشم میں تباہ شدہ مکان کے ملبے سے افراد کی تلاش جاری
ایران کے صوبہ ہرمزگان کے جزیرہ قشم میں مبینہ امریکی فضائی حملے کے بعد امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق حملے سے متاثرہ ایک رہائشی مکان کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں رات گئے شروع کی گئیں اور جمعرات کی صبح بھی بغیر وقفے کے جاری رہیں۔ متاثرہ مقام پر امدادی اداروں اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔
ہرمزگان کے کرائسس مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ قشم کے علاقے چاہ ٹنگو میں واقع ایک رہائشی مکان حملے سے متاثر ہوا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موجود تھے۔
مقامی حکام کے مطابق اب تک دو بچوں کو ملبے سے زندہ نکال کر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ خاندان کے مزید تین افراد تک رسائی حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ نقصان اور جانی صورتحال کے بارے میں معلومات مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔ آزاد ذرائع سے ان اطلاعات کی مکمل تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
PNP
Comments are closed.