by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا کا ارجنٹینا کیخلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

— فائل فوٹو 

فیفا نے ورلڈ کپ 2026ء کے دوران ہونے والے ناخوش گوار واقعات پر ارجنٹینا کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑیوں سے جھگڑا کرنے جب کہ ارجنٹینا کی فٹ بال فیڈریشن کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کی جانب سے گراؤنڈ میں فاک لینڈ جزائر کے بارے میں سیاسی بینر دکھانے اور متعدد مبینہ خلاف ورزیوں پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کی جانب سے کی گئی دیگر مبینہ خلاف ورزیوں میں شائقین کی جانب سے گراؤنڈ میں لگائے گئے امتیازی نعرے، دیر سے کک آف، سیکیورٹی پروٹوکول کی ناکامی اور ورلڈ کپ کے دوران کئی میچز میں شائقین کی طرف سے اشیاء پھینکنا شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے لینڈرو پریڈس کو ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد ہسپانوی کھلاڑیوں سے جھگڑنے پر 3 تادیبی مقدمات، ناہوئل مولینا کو 2 تادیبی مقدمات اور اسسٹنٹ کوچ رابرٹو آیالا کو ایک تادیبی مقدمے کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھیاگو الماڈا کو بھی نامناسب رویے پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق فیفا نے تمام فریقین کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا ہے، فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی تمام فریقین کا مؤقف سامنے آنے کے بعد مقررہ وقت پر اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔



PNP

Comments are closed.