by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستانی فائٹرز کی شاندار پرفارمنس، گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے نوجوان مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹرز نے گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی تمغے اپنے نام کر لیے۔

گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے انڈر 16 مقابلوں کی 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد جواد احمد نے قازقستان کے ژاریلکاسینوف میرمان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اور ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔

انڈر 18 ایج گروپ کی 56 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد ثاقب نے تھائی لینڈ کے چانگپان واچارت کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا اور ایشین چیمپئن بن گئے۔

محمد ثاقب اس سے قبل 2024 گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے بھی گولڈ میڈلسٹ رہ چکے ہیں۔

گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں 16 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے دونوں کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور قومی ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان فائٹرز نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے پاکستان کا پرچم ایشیا میں سربلند کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.