موٹروے پولیس کی روہڑی کے قریب کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 2 ملزمان گرفتار
موٹروے پولیس نے روہڑی کے قریب ایم فائیو پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی جبکہ اس دوران 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 14 ایس ایم جی رائفلز، ایک شاٹ گن، 23 پستول، 18 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ 89 اضافی میگزین اور 4 ٹیلی اسکوپس بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اووراسپیڈنگ پر ایک مشتبہ کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، ملزمان نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔ موٹروے پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور روہڑی کے قریب اسے روک لیا۔
موٹروے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے اسلحہ اور ٹیلی اسکوپس برآمد ہوئیں۔ ملزمان اسلحہ کی کھیپ پشاور سے اندرون سندھ اسمگل کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور اور کوہاٹ سے ہے۔ گرفتار ملزمان اور برآمد اسلحہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.