کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں لیاری ندی میں گرنے والے 4 سال کے شاویز کی لاش سرچ آپریشن کے بعد نکال لی گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق منگل کے روز شاویز سائیکل چلاتے ہوئے لیاری ندی میں گر کر ڈوب گیا تھا۔
بچے کو بچانے کے لیے ندی میں چھلانگ لگانے والا 17 سالہ نوجوان گلاب بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا، گلاب کی لاش اسی روز نکال لی گئی تھی۔
ریسکیو 1122 اور دیگر ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا جارہا تھا، جس کے بعد شاویز کی لاش بھی نکال لی گئی، لاش قانونی کارروائی کےلئے اسپتال متنقل کی گئی۔
PNP
Comments are closed.