نیویارک(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کوشش ہے الیکشن تک ملک میں کچھ نجکاری ہوچکی ہو، غیرملکی سرمایہ کاری آچکی ہو تاکہ نئی حکومت کو اپنا منشور آگے بڑھانے میں آسانی ہو۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کرنسی ٹریڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کو آئی ایم ایف نے سراہا ہے، یہ کارروائی جاری رکھیں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ چینی مافیا اور گندم مافیا کے خلاف کارروائی کرکے قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روک لیا ہے، ڈالر ریٹ بھی نیچے آنے لگا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا، کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ہردیپ سنگھ کیس پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا بہیمانہ قتل کیا گیا، کینیڈا میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے مغربی دنیا کو جھٹکا لگا اب ہندوستان کی ریاست پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔