شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں: محسن نقوی
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔
جاری کیے گئے بیان میں پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے شہداء قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ان کی لازوال قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں وطن کے امن اور استحکام کی ضمانت ہیں، قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
PNP
Comments are closed.