by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جان گارامینڈی نے ٹرمپ کو ایران جنگ پر آڑے ہاتھوں لے لیا

 واشنگٹن: امریکا کے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جان گارامینڈی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران سے متعلق معاملات میں شفافیت نہ برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے متعلق اہم معلومات عوام سے پوشیدہ رکھی جا رہی ہیں۔

جان گارامینڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران سے متعلق معاملات پر کانگریس کو خفیہ بریفنگز دی جا رہی ہیں، جس کے باعث ارکان عوام کے ساتھ مکمل معلومات شیئر نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پینٹاگون حساس معاملات پر کانگریس کو بند کمرے میں بریفنگ دیتا ہے، جس سے عوام تک معلومات کی رسائی محدود ہو جاتی ہے۔

ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کے حوالے سے ان کے بیانات حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

جان گارامینڈی کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ایران سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں تو انہیں خفیہ بریفنگز تک محدود رکھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے عوام ان معاملات کی مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں ہو پاتے۔

تاحال صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے جان گارامینڈی کے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

PNP

Comments are closed.