کراچی(پی این پی)پاکستانیوں کو امریکی ویزے کے لیے 20 ہزار ڈالرز کی مالی ضمانت سے استثنیٰ مل گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق امریکا نے اپنے 2025ء کے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل کر دیا۔پروگرام میں شامل ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں، افغانستان، ایران، بھارت بھی شامل نہیں۔
بین الاقوامی آن لائن جریدے کے مطابق بنگلادیش، نیپال اور افریقی ممالک سمیت 50 ممالک فہرست میں شامل ہیں۔
نئے قوانین کے تحت کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کے لیے قابلِ واپسی بانڈ کی حد 15 ہزار ڈالرز سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالرز کر دی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.