محسن نقوی وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر ایسی بات نہیں کرسکتے، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات کی بہتری کے لیے قومی پالیسی نہیں ہے، مزید صوبے بنانے کے لیے ملکی ساخت دیکھنی چاہیے۔ محسن نقوی وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر ایسی بات نہیں کرسکتے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے بنانا بری بات نہیں، مگر کیا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے، صوبے بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں، محمود خان اچکزئی جوائنٹ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں، ملکی حالات پر غور کریں۔ اگر وہ اجلاس نہیں بلاتے، تو ہم ملکی سطح پر اجلاس بلائیں گے، ملک میں مرضی کی حکومتیں بنائیں گے تو جمہوریت نہیں پنپے گی۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ یہاں جمہوریت نہیں، پارلیمنٹ کمزور ہوگئی ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے، عوام اس صورتحال میں پریشان ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں قومی اور انصاف پر مبنی پالیسی کی ضرورت ہے، ہم نے بلوچستان حکومت میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سب سے بڑی جماعت اور ملک میں اہم تحریک جے یوآئی ف ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کا مجھے علم نہیں۔
PNP
Comments are closed.