by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ کی جیولن تھرو انٹری لسٹ میں شامل

پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ کی جیولن تھرو انٹری لسٹ میں شامل ہوگئے۔ 

منتظمین نے 21 اگست کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی لیگ کی انٹری لسٹ جاری کر دی۔ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم اور بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا سمیت دنیا کے ٹاپ جیولن تھرورز ایکشن میں ہوں گے۔

دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز، سابق اولمپک چیمپئن تھامس روہلر اور کیشورن والکاٹ بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

ان کے علاوہ سری لنکا کے رومیش پاتھراجے، امریکی کرٹس تھامپسن، جیکب واڈلیخ، جولین ویبر اور سائمن وائلینڈ بھی انٹری لسٹ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ لوزان ڈائمنڈ لیگ 21 اگست کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں منعقد ہوگی۔



PNP

Comments are closed.