by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج کراچی پریس کلب کے اطراف سڑکیں بند, ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا

کراچی ( پی این پی ) پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، کراچی پریس کلب کے اطراف سڑکیں بند, ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر کراچی پریس کلب کے اطراف سڑکیں بند کر دی گئیں۔سڑکیں بند ہونے کے باعث اطراف کے علاقوں کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک بحال رکھنے کے لیے شہریوں کے لیے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے، ٹریفک کو ایم آر کیانی چورنگی سے تھانہ گلی کی طرف موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو فوارہ چوک سے ایوانِ صدر روڈ اور زینب مارکیٹ کی طرف موڑ دیا۔ٹریفک کو کوسٹ گارڈ سے پاسپورٹ آفس والی گلی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔



PNP

Comments are closed.