اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کو وطن واپسی پر ممکنہ گرفتاری سے بچانے کے لیے قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی وطن واپسی پر گرفتاری سے بچانے کے لیے قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور مختلف آپشن پر مبنی رپورٹ نواز شریف کو پیش کر دی ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے ایک ہفتہ قبل قانونی ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق درخواست ضمانت ایک نہیں بلکہ متفرق ایک دن، ایک یا دو ہفتے ضمانتوں کے لیے دائر کی جائیں گی۔
عدالت سے جتنے دن کی بھی ضمانت ملے گی اس کے اگلے دن نواز شریف سرینڈر کریں گے اور ن لیگ کی قانونی ٹیم عدالت کو یہ یقین دہانی کرائے گی۔
واضح رہے کہ نواز شریف بغرض علاج 2019 میں لندن گئے تھے اور انہیں ان کے بھائی شہباز شریف کی 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر ضمانت دیے جانے کے بعد عدالت نے لندن جانے کی اجازت دی تھی۔
Trending
- جیکولین کو چھوڑنے کی منتیں کرتی تھیں؛ چندرشیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط سامنے آگیا
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔