لاہور(نیوزڈیسک)انجکشن سے بینائی جانے واقعے پر وفاقی وزیر صحت نے پنجاب حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرڈاکٹرجمال ناصر نےمیٹنگ میں وفاقی وزیر صحت کو بریفنگ دی ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ انجکشن بین الاقوامی کمپنی روش کا ہے۔انجکشن کی خوراکیں الگ فروخت کرنے والے مختلف وینڈر ہیں۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ملتان اور رحیم یار خان سے بھی کیسز سامنے آرہے ہیں دوران بریفنگ وفاقی وزیر صحت نے سوال کیا انجکشن قانونی طور پر آرہا ہے؟جس پر جواب دیا گیا کہ جی انجکشن قانونی طورپر ملک میں آرہا ہے۔
وفاقی وزیر نے سوال کیا انجکشن خریداری کے بلز کہاں ہیں؟بلزہمارے پاس موجود ہیں۔مجھے تمام انجکشنز کےبلز چاہئیں،فوری طور پرمنگوا کر دکھائیں۔
وفاقی وزیر صحت نے سوال کیا کہ آپ نے جو کمیٹی بنائی ہے اس نے کام شروع کیا ہے یا نہیں؟ جی سر وہ کام کررہی ہے۔
وفاقی وزیرصحت ندیم جان نے کہا مجھے تین روز سے پہلے معاملے کی رپورٹ چاہیے مجھےجامع رپورٹ چاہیے، ایک ایک خریدارکا پتہ لگائیں،سپلائر نے کس کس کوانجیکشن بیچا،ساری رپورٹ دیں،ہماری کوشش ہوگی تین روز سےپہلے رپورٹ دے دیں۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔