اسلام آباد ( پی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے’’ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیدیا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے، جس سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی، یہ معاہدہ نہ صرف سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے مستحکم اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے بلکہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک تاریخی دستاویز ہے، اس معاہدے کو ممکن…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 8, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ ایکس‘‘ پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیشرفت ہے، معاہدے سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بلاول بھٹو نے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرنے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے ستائش کا اظہار کیا اور کہا کہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لیے تاریخی دستاویز ہے۔
PNP
Comments are closed.