by Rao Imran Suleman
Rao Nama

 سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ

کراچی(پی این پی)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپےکا اضافہ ہوا،جس کے بعد فی تولہ سونے کےدام 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپےہوگئے،10گرام سونےکی قیمت 2058 روپے بڑھکر 394149 روپے ہوگئی۔

گزشتہ 5 روز میں سونے کی قیمت میں 29400 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا،6 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 31 ہزار 800 روپے بڑھ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے کے اضافے سے 6965 روپےہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر بڑھ 4373 ڈالر ہوگئی۔



PNP

Comments are closed.