by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (پی این پی)ٹائون شپ پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹس سامنے آگئیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین پر تشدد ثابت نہیں ہوا اور دورانِ پوسٹ مارٹم ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے جبکہ انمول اور آمنہ کے دل کلائوٹس سے بھرپور تھے۔دونوں خواتین کے جگر، گردے اور معدے مکمل طور پر صحت مند پائے گئے، دونوں خواتین کی ہلاکت کے دو روز بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا۔پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ کے تمام ارکان کی حتمی رائے کے بعد نتائج مکمل کیے گئے۔موت کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے خون اور جسمانی اعضاء کے نمونے ہسٹوپیتھالوجی ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

PNP

Comments are closed.