لاہور ، 7سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
لاہور (پی این پی) 7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیا اور 7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا رشتے دار درندہ ملزم رمضان کو گرفتار کیا گیا ۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس نے بتایا کہ ملزم بچی کے گھر مہمان آیا تھا تو ملزم رمضان نے بچی کو ورغلا پھسلا کر چھت پر لے جا کر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی،متاثرہ بچی کے والد محمد عمران کی مدعیت میں نامزد ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
قائم مقام ایس پی کینٹ انوسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے کہا کہ بچوں و خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
PNP
Comments are closed.