by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی گھگھر پھاٹک کے قریب مل میں دوران کام کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی (پی این پی ) شہر قائد میں گھگھر پھاٹک کے قریب مقامی مل میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ باسط کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ مل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔



PNP

Comments are closed.