کراچی(پی این پی)سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کی توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو بھی طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود عواب علوی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔
عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکام پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو بھی طلب کرلیا۔
عدالت نے کہاکہ حکام خود پیش ہوں، ورنہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت2ہفتوں تک ملتوی کردی۔
PNP
Comments are closed.