مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے،فلسطینی صدر
انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں فلسطین کی صورتحال، غزہ میں انسانی بحران اور خطے کی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران محمود عباس نے فلسطینی عوام کے لیے حمایت اور غزہ میں انسانی و طبی امداد کی فراہمی پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
فلسطینی صدر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ فلسطینی ریاست کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ ان کے مطابق غزہ کے بغیر ایک مکمل فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں۔
محمود عباس نے فلسطینی ریاست کے قیام اور فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ملاقات کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔
اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کے لیے پہلے ایسا ماحول پیدا کرنا ضروری ہے جس میں مستقل امن اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔
PNP
Comments are closed.