by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رہبرِ اعلیٰ کے کمپاؤنڈ پر حملے کا اصل ہدف مجتبیٰ خامنہ ای تھے،میئر تہران

تہران کے میئر علیرضا زکانی نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری کو ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے رہائشی کمپاؤنڈ پر ہونے والے میزائل حملے کا اصل ہدف مجتبیٰ خامنہ ای تھے۔

علیرضا زکانی نے 12 اگست کو اسٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک (ایس این این) کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میزائل نے عین اس مقام کو نشانہ بنایا جہاں مجتبیٰ خامنہ ای مقیم تھے۔ ان کے مطابق حملہ براہِ راست انہیں ہدف بنا کر کیا گیا تھا۔

تہران کے میئر نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ زہرا حداد عام طور پر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے کام کے لیے گھر سے روانہ ہوتی تھیں، تاہم حملے کے روز طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ گھر پر موجود تھیں۔

علیرضا زکانی کے مطابق میزائل حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای زخمی بھی ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری 2025 کو امریکی اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے رہائشی کمپاؤنڈ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں اس وقت کے ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک ہوئے تھے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا۔

تہران کے میئر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی قیادت پر ہونے والے حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

PNP

Comments are closed.