by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انمول عرف پنکی کی تین مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظورعدالت نے بری کردیا

کراچی(پی این پی)انمول عرف پنکی کی تین مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظورکر لی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کے مقدمات کی سماعت ہوئی،

عدالت نے انمول عرف پنکی کی تین مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظورکرلیں،عدالت نے انمول عرف پنکی کو تین مقدمات میں بری کردیا۔

انمول عرف پنکی کے خلاف 2021میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انمول عرف پنکی کے خلاف 2020 ،2021 اور2022میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کئے گئے تھے،ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمے میں مفرور تھی۔

وکیل صفائی نے کہاکہ مقدمے میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں،ملزمہ کو شریک ملزمان کے بیانات پر مقدمے میں شامل کیا گیا، شریک ملزمان کے بری ہونے پر ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں،کراچی کی عدالت نے منشیات کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمور عرف پنکی کو ایک کیس میں بری کردیا۔



PNP

Comments are closed.