لندن (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، مل کر پاکستان کومعاشی بدحالی، مہنگائی سے نکالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا۔
نوازشریف نے کہا کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی اور مہنگائی سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔