ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کی سکیورٹی وائی پلس کیٹیگری میں اپ گریڈ کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کی حکومت کو موصول ہونے والی تحریری شکایت میں درج تھا کہ شاہ رخ خان کوپٹھان اور ‘جوان کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔
مہاراشٹرا حکومت کی ہدایت پر آئی جی وی آئی پی سکیورٹی نے شاہ رخ خان کی سیکیورٹی کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو مہیا کی جانے والی سیکیورٹی سروس کو نجی طور پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے یعنی اداکار متعلقہ اخراجات پورا کرنے کے ذمے دار خود ہوں گے، اس سلسلے میں شاہ رخ خان ریاستی حکومت کو رقم ادا کریں گے۔
وائی پلس سکیورٹی ان افراد کو دی جاتی ہے جن کی جان کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اس میں چھ پرسنل سکیورٹی آفیسرز (پی ایس اوز) پورا دن تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں، اس کے علاوہ پانچ مسلح گارڈز اس شخص کی رہائش گاہ پر بھی تعینات کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد ان کی درخواست پر وائی پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
رواں برس شاہ رخ خان کی دو بلاک بسٹر فلمیں ریلیز ہوئیں تھیں۔ جنوری میں فلم پٹھان سنیما گھروں کی زینت بنی تھی جس نے دنیا بھر سے لگ بھگ ہزار کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔
گزشتہ ماہ شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز ہوئی تھی جو اب تک دنیا بھر سے 1100 کروڑ بھارتی روپے کما چکی ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔