by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان اور گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے ایم او یو پر دستخط

حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوگل کی اعلیٰ قیادت کے وفد کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ دیا اور ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکریٹری ضرار ہاشم خان اور گوگل کے ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور ساؤتھ ایشیا پبلک پالیسی کے سربراہ ڈیوڈ ویلر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

ایم او یو کے تحت گوگل 2026ء میں پاکستانی نوجوانوں کو 150,000 گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا، ان سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق زیادہ طلب والی تکنیکی مہارتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر آئی ٹی برآمدات اور مسابقتی صلاحیت کے روڈ میپ کی تیاری کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.