by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے

فائل فوٹو

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث جی 6 میں انڈر پاسز بارش کے پانی سے بھر گئے۔ 

چھٹہ بختاور میں سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔

ادھر دریائے سندھ میں کالاباغ پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 3 لاکھ 97 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

تربیلا ڈیم، چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے باقی دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے ۔



PNP

Comments are closed.