by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جماعت اسلامی کا 12ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی(پی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ہماری جدوجہدبہترین انداز میں آگےبڑھ رہی ہے، حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنی پڑےگی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا مافیا اور چینی مافیا کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کرسکتا، کسانوں کو سستی کھادنہیں مل رہی، ہمارے پیسوں سے سرکاری افسران بڑی بڑی گاڑیاں چلاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا 12ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے، اب مذاکرات ایسے نہیں ہوں گے کہ آپ کہیں دھرنا ختم کریں ہم مان لیں، دھرناتب ختم ہو گا جب حکومت ہمارے مطالبات عملی طور پرمانےگی۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر کے گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دے رکھے ہیں جو آج آٹھویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔



PNP

Comments are closed.