بوآؤ،ہائی نان (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025 کا آغاز ہوگیا۔
چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ جمعرات کے روز افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔
2001 میں قائم ہونے والا بی ایف اے ایک غیر سرکاری اور غیر نفع بخش بین الاقوامی ادارہ ہے جو علاقائی اقتصادی انضمام کے فروغ اور ایشیائی ممالک کو ان کے ترقیاتی اہداف کے قریب لانے میں پرعزم ہے۔ 25 سے 28 مارچ تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کا موضوع ’’بدلتی دنیا میں ایشیا، ایک مشترکہ مستقبل کی سمت ‘‘ ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈنگ نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرے میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیائی برادری کے قیام میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین اور آسیان نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کا نفاذ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اقتصادی انضمام کو تقویت ملی ہے اور عالمی معیشت میں ایشیا کی حصہ داری پائیدار انداز سے بڑھ رہی ہے۔
ڈنگ نے دنیا کو درپیش بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا بھی تذکرہ کیا اور عالمی مسائل سے نمٹنے، ایشیائی برادری کے قیام ، ایشیا اور اس سے آگے ایک بہتر مستقبل کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔