by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کینیڈا کے جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل، تجارتی پالیسی پر تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی جانب سے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا یہ ردعمل کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے 50 فیصد ٹیرف کے جواب میں جوابی محصولات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کینیڈا کی تجارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر بھی امریکی ریاست کی طرح فوائد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

امریکی صدر نے کینیڈا پر امریکی کسانوں سے طویل عرصے سے زیادہ محصولات وصول کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کئی برسوں سے امریکی کسانوں پر بھاری ٹیرف عائد کرتا رہا ہے، تاہم اب ایسا مزید نہیں ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی نے شمالی امریکا کی باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے بھی نئی تشویش پیدا کردی ہے۔

PNP

Comments are closed.