by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

ناروے سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر سٹی کی گول مشین کہلائے جانے والے ایرلنگ ہالینڈ کے ہیئراسٹائل نے دھوم مچادی۔

مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ جہاں اپنے شاندار گولز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، وہیں ان کے نئے اور منفرد ہیئر سٹائل نے ایک بار پھر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

نئے سیزن کے افتتاحی میچ سے پہلے ہالینڈ کی نئے اندازِ زلف (ہیئر اسٹائل) کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں، جس میں وہ اپنے پرانے لک کے بالکل برعکس ایک جرات مندانہ اور منفرد انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

تصاویر سامنے آتے ہی ایکس (ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر مداحوں اور فٹبال شائقین کے تبصروں کا طوفان آ گیا۔ کئی صارفین نے ان کے اس روپ کو ان کا ’وائکنگ موڈ‘ قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے حریف ٹیموں کے لیے ایک سنسنی خیز پیغام سے تعبیر کیا۔

ہالینڈ کا یہ نیا لک نئے سیزن میں ان کی جارحانہ فارم اور مانچسٹر سٹی کی مہم کے لیے مداحوں میں مزید جوش و خروش کا باعث بن رہا ہے۔



PNP

Comments are closed.