by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دے دی

پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دے دی

پاکستان نے ایف آئی وی بی انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو تین صفر سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے الجزائر کے خلاف تینوں سیٹس میں 25-17 کے یکساں اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

قومی ٹیم کی جانب سے فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 پوائنٹس اسکور کیے۔ فہد نے اٹیک سے 16 جبکہ بلاک سے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دے دی

الجزائر کے خلاف پاکستان نے اٹیک سے 37 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ بلاک کے ذریعے 11 پوائنٹس بنائے۔ قومی ٹیم نے سروس سے 4 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ الجزائر کو سروس سے 2 پوائنٹس ملے۔

پاکستان کو حریف ٹیم کی غلطیوں سے بھی 23 پوائنٹس حاصل ہوئے۔

پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دے دی

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اس سے قبل چائنیز تائپے کو بھی 3-0 سے شکست دی تھی، جبکہ ایران کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ 2026 انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 19 سے 29 اگست تک جاری ہے اور راؤنڈ آف 16 کے مقابلے 25 اگست سے شروع ہوں گے۔

PNP

Comments are closed.