by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

اس گراؤنڈ پر پاکستان نے 2016 اور 2018 میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد اندازہ ہے کہ ٹیم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پارٹنر شپ قائم کرتے ہیں پھر بیک ٹو بیک وکٹیں گنواد یتے ہیں، جو سیٹ بیٹرز ہیں وہ بھی آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان غلطیوں سے سیکھنا ہے، ہمارے پاس یہی پلیئرز ہیں، صرف رضوان کو نہیں سب کو ذمہ داری لینا ہوگی۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ بولرز 20 آؤٹ کریں اور بیٹرز کچھ نہ کریں۔



PNP

Comments are closed.