by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سانحہ پمز، وزیراعظم کی تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی

وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر تشکیل دی گئی سانحہ پمز کی تحقیقاتی کمیٹی آج اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

سی ڈی اے نے فائر سیفٹی انتظامات کے لیے دوبارہ خط لکھ دیے ہیں جبکہ پمز سانحے کے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔

وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کے ساتھ ساتھ پمز اسپتال کی انتظامیہ نے اپنی ایک انکوائری کمیٹی الگ بنادی ہے۔

 گزشتہ روز  کمیٹی نے اسپتال کی نرسری کا سی سی ٹی وی ریکارڈ قبضے میں لیا، پمز کے عملے کے بیانات قلمبند کیے، کمیٹی نے فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پمز واقعے کا جائزہ لیا، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور عملے کی معطلی اور وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ 

ڈاکٹر مہیش کمار نے اسپتال کا دورہ بھی کیا اور سوال اٹھایا کہ کل کہا گیا تھا کہ آگ ایئرکنڈیشنر سے لگی، آج پتا چلا کہ اے سی تو چل ہی نہیں رہا تھا، یوں لگتا ہے کہ تمام نرسوں کو بٹھا کر ایک بیان رٹا دیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.