قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق فٹنس مسائل سے دو چار ہو گئے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔
امام الحق ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پنڈلی کے اسٹرین کے شکار ہوئے جبکہ اسکین میں لو گریڈ اسٹرین کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم امام الحق کی دیکھ بھال کر رہی ہے، ٹیسٹ میچ میں مزید شرکت کا انحصار ان کی ریکوری پر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لارڈز میں جاری ہے اور پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 248 رنز بنا لیے ہیں۔
PNP
Comments are closed.