گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
اسلام آباد (پی این پی)ماہرین اور وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک نے گلیشیئرز پگھلنے سے ملک کے شمالی علاقوں کو شدید خطرات کا اظہار کردیا۔
ایک انٹرویومیں کہا کہ شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے کے باعث خطرات ہیں، وہ بستیاں اور آبادیاں جو جھیل کے راستے میں ہیں وہاں آبادیاں نہ ہونے دیں، پتھر جب پہاڑ سینیچے آتے ہیں تو ان کی تڑتڑاہٹ سے زمین کانپ جاتی ہے، جو لوگ پانی کی گزرگاہوں پر آباد ہیں انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے۔ڈائریکٹر انوائرنمینٹل پروٹیکشن ایجنسی جی بی خادم حسین نے کہا کہ ایسے سیلابوں کی پیش گوئی ایک حد تک کی جا سکتی ہے، نیپال میں ارلی وارننگ سسٹم ٹریگر نہیں ہوا، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے۔رشید الدین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ارلی وارننگ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.