by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی

کراچی ( پی این پی ) سندھ اسمبلی نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی مجوزہ تشکیل پر بحث کے لیے تحریک التوا ءمنظور کرلی۔ تحریک پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے پیش کی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ارکان بھی چاہتے ہیں اس معاملے پر کھل کر بات ہو، اہم عوامی ایشو پر تحریک التواء پیش کرنا چاہتے ہیں۔  ایوان کی باقی کارروائی معطل کرکے تحریک التوا ءپیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ 

سپیکر اویس قادر شاہ نے کہا تحریک التواء پر پیر کے روز 2گھنٹے بحث کی جائے گی۔

ایوان نے اکثریت رائے سے تحریک التوا ءبحث کے لیے منظور کرلی۔



PNP

Comments are closed.