کراچی (پی این پی): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی طے ہوگئی، لڑکی کا تعلق آسٹریا کے قریب ایک یورپی ملک سے ہے۔
خبروں کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت اسی یورپی ملک کے دورے پر ہیں جس کا مقصد شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینا بھی ہے۔
تاہم، اب میئر کراچی نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ مترضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی منگنی یا شادی سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ 2023 میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری شادی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے تھے۔
صحافی نے سوال کیا کہ شادی کب کر رہے ہیں؟ اس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے جواب دیا کہ شادی میں نے کرنی ہے یا آپ نے؟ آپ کو کیا پریشانی ہے؟ آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں؟
PNP
Comments are closed.